گوا کے ماہی پروری محکمے کے وزیر ونود پالیکر نے آج کہا کہ گائے کے گوشت
کے نام پر سماج میں کسی کو بھی نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مسٹر پالیکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گوا میں سبھی ذات ودھرم کے
لوگ مل
کر خیر سگالانہ ماحول میں رہتے ہیں لیکن اب گائے کے گوشت کا معاملہ
اٹھاکر نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔حال ہی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے نیتا اور وشو ہندو پریشد کے نیتا نے گائے کے گوشت کے سلسلے میں بیان دیا تھا۔